قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

340

اور اِسی طرح (اے محمدؐ) ہم نے اپنے حکم سے ایک روح تمہاری طرف وحی کی ہے تمہیں کچھ پتہ نہ تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے، مگر اْس روح کو ہم نے ایک روشنی بنا دیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں یقیناً تم سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کر رہے ہو۔ اْس خدا کے راستے کی طرف جو زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک ہے خبردار رہو، سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ (سورۃ الشوری:52تا53)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا: ’’مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے جب تک کہ اس کی ادائیگی نہ کر دی جائے‘‘۔ (ترمذی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندہ اپنے ربّ سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ حالت سجدہ میں ہو پس سجدے کی حالت میں کثرت سے دعا کیا کرو۔ (مسلم، ابو داؤد)