چمن(صباح نیوز)چمن کے علاقے کلی حسن ٹھیکیدار میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ورکرز پر فائرنگ سے سیکورٹی پر مامور لیوی اہل کار زخمی ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکااللہ درانی کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے خواتین پولیو ورکرز پر اس وقت فائرنگ کی گئی، جب وہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے سب سے پہلے فائرنگ خواتین پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات لیویز اہلکار پر کی اور اسے نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزمان نے خواتین پولیو ٹیم پر بھی فائرنگ کی، تاہم وہ گھر کے اندر چھپ گئیں اور محفوظ رہیں۔زخمی لیویز اہلکار کی شناخت محمد صادق کے نام سے کی گئی ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتا ل چمن اور بعد ازاں کوئٹہ منتقل کیا
گیا۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ضلع بھرمیں پولیو مہم کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا