پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کا سلسلہ جاری

451

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 275 جبکہ 6457 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 766، پنجاب میں 99,128، بلوچستان میں 15,013 خیبرپختونخواہ 37,617، گلگت بلتستان میں 3,662، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,440 اور آزاد کشمیر میں 2,649 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,486  پنجاب 2,230، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 85، بلوچستان 145 اور آزاد کشمیر میں 71 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار613 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 34 لاکھ 20 ہزار 654 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 468  ٹیسٹ کے دوران 694 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 6 مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 584 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ30لاکھ62 ہزار502افراد متاثر،9لاکھ98ہزار806افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 44 لاکھ 12 ہزار 905 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں 28ستمبر سے دوسرے مرحلے کے اسکولز  ایس او پیز  کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔