تنازعات مسلم دنیا کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، شاہ محمود

276

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعات مسلم دنیا کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، او آئی سی کو امن و استحکام اور تنازعات کے حل کے حوالے سے اپنے کردار کو مستحکم بنانا ہو گا۔ جمعرات کو او آئی سی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ ویبینار سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی ڈیڑھ ارب آبادی پر مشتمل، 57 اسلامی ممالک کے ساتھ، اقوام متحدہ کے بعد عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے جو مسلم ریاستوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ہم اتفاق رائے سے، متفقہ لائحہ عمل طے کر یں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ او آئی سی مظلوم کشمیریوں کے جائز مقصد کے حصول کے لیے ان کی بھرپور معاونت کریگی۔ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے،اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کا حامی ہے جس میں 1967 سے قبل کی سرحدی صورت کا احیاء ، القدس الشریف دارالخلافہ کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست شامل ہے۔