نوابشاہ، گھریلو ناچاقیوں سے تنگ 16 سالہ لڑکی کی خودکشی کی کوشش

173

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر خاتون کی ڈیٹول پی کر خودکشی کی کوشش، طبی امداد کے بعد لڑکی کی طبیعت خطرے سے باہر۔ نوابشاہ کے محلہ عظیم کالونی کی رہائشی 16 سالہ مہک نے گھریلو نہ چاقیوں سے تنگ آکر ڈیٹول پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر پیپلز میڈیکل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم اب لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔