لاہور:رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا ہےکہ آرمی چیف سے نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں گیا تھا، جنرل باجوہ سےمیرےطویل مدت سےتعلقات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں کامقصدآرمی چیف سےنوازشریف یامریم نوازکیلئے ریلیف مانگنانہیں تھا، میں نے ایک باربھی نہیں کہا کہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اتنےگھنٹےبیٹھیں گےتومریم نواز،نوازشریف پرتوبات ہوگی وہ میری پارٹی کےلیڈرہیں،یہ اتفاق نہیں ہواتھاکہ ملاقات سیکرٹ ہےلیکن تشہیرکی بھی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ ن کانمایندہ ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آرنےنہیں کہا کہ میں ریلیف مانگنےگیاتھا اور نہ ہی نوازشریف یامریم نوازنےمجھے ملاقاتیں کرنےکانہیں کہاتھا۔
ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف سےملاقات میں ریلیف نہیں مانگا اور نہ ہی 2018 کےالیکشن میں دھاندلی پر شکایت کی۔