کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی تقریرنے اے پی سی میں ہمارے فورم کواچھی ڈائریکشن دی،ہم شیخ رشید کےساتھ بیٹھنےکوتیارنہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹونے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشیدغیر ذمے دارانہ بیانا ت دے رہے ہیں، قومی سلامتی کےامورپرآیندہ کسی میٹنگ میں شیخ رشیدہوئےتومیں نہیں جاؤں گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی کےالیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اس پرہم متفق نہیں،آرمی چیف گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کےخواہاں ہیں،آرمی چیف کی خواہش ہے کہ الیکشن متنازع نہ ہوں،گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن نہ ہواتوسیکیورٹی تھریٹ ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ اہم ایشوزپروزیراعظم نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ نہیں کرسکتےتواستعفا دیں کسی اور کو موقع دیں، قومی مسائل پر اپوایشن کوانگیج کرناوزیراعظم کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے،تباہ کن بارشوں سےفصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔