مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی، سماعت ملتوی ہونے پر عدالت کے باہر دھکم پیل کا سامنا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد مریم نواز کمرہ عدالت سے باہر آئیں تو پہلے کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھاپائ شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس دھکم پیل اور ہاتھاپائ کے دوران پہلے مریم نواز کو واک تھرو گیٹ سے دھکا لگا جیسے ہی سنبھلیں اور آگے بڑھین تو پھر کارکنوں کے درمیاں دھکم پیل میں پھنس گئیں جس میں ان کے ذاتی گارڈ نے مغالطے میں اپنی کہنی مریم نواز کو مار دی جو کہ ان کے کندھے پر جا لگی۔
دوسری جانب اس تمام صورتحال کو دیکھ کر کیپٹن صفدر نے فوراً آگے بڑھے اور ان کی خیریت دریافت کی اور کیپٹن صفدر کے استفسار پر مریم نواز نے بتایا کہ ان کے ذاتی گارڈ کی کہنی ہی ان کو لگی ہے۔
واضح رہے بھارہ کہو کے استقبالیہ کیمپ پر بڑی تعداد میں ن لیگی کارکن جمع ہوئے تھے اور مریم نواز کارکنوں سے خطاب کے بعد قافلے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں۔