ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 8 افرادانتقال کرگئے

540

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 جبکہ 6432 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 34 ہزار 437، پنجاب میں 98,602، بلوچستان میں 14,607 خیبرپختونخواہ 37,418، گلگت بلتستان میں 3,542، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,246 اور آزاد کشمیر میں 2,566 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,469  پنجاب 2,227، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 180، گلگت بلتستان 83، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 70 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار 916 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 32 لاکھ 64 ہزار 216 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 744  ٹیسٹ کے دوران 532 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 8 مریض کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 558 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ18لاکھ1 ہزار586افراد متاثر، 9 لاکھ 75 ہزار 778افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 34 لاکھ 11 ہزار 931 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار  اپنے شیڈول کے مطابق کھول دیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر کئی تعلیمی ادارے وقتی طور پر بند بھی کروادیے گئے ہیں۔