کراچی( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔چیئرمین بلاول زرداری نے ایمل ولی خان سے
ان کے والد اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔چیئرمین بلاول زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔بلاول زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کا وفد بھیجنے پر ایمل ولی خان سے اظہار تشکرکیا۔