’اندر رہوں یا باہر‘ اے پی سی فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا‘ شہباز شریف

275

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پارٹی کا ہر متوالا حکومت کے ہاتھوں دبنے کے لیے تیار نہیں ہے‘ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے آرمی چیف سے تمام پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ ہوئی تھی ‘میں اندر ہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میںپیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ میں موجود تھا‘اگر میٹنگ کی خبر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا‘ اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، اس میںگلگت بلتستان کے حوالے سے بات ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں جو فیصلے ہوئے ہیں سب اس کے پابند ہیں، میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا۔