اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی ، شہباز شریف

180

 

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی۔لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے بہت پریشان ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ میاں صاحب کے آنے کے بارے میں ڈاکٹر ہی بہتر
بتا سکتے ہیں۔اے پی سی کے بعد دراڑیں پڑنے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اس مرتبہ اے پی سی میں سیمنٹ لگایا ہے، دراڑیں نہیں پڑیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پی پی سے سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں ۔مولانا صاحب ہر بار اے پی سی میں کسی نقطے پر ناراض ہو جاتے ہیں سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں ۔