شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر بحث آج طلب

159

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر اور مشتمل 2 رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس دائر کردا عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے۔ ان کی عبوری ضمانت میں آج بروز منگل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو درخواست ضمانت پر حتمی بحث کے لیے آج طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو پیش ہونے کے لئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جب لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود (ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے۔