کوئٹہ :بچے کے قتل میں ملوث ملازمہ کے ریمانڈ میں 5روز کی توسیع

178

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں 4سالہ بچے کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ کو مزید ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ سمنگلی روڈ پر گلشن رحمن ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک ہفتے قبل 4 سالہ سعد شاہ کے مبینہ قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا ،کمسن بچے کے قتل میں نامزد گھر کی ملازمہ کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ کو مزید ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ عدالت نے ملازمہ کے جسمانی ریمانڈ میں3 دن کی توسیع کردی ، بچے کے قتل کے معاملے میں لواحقین کی جانب سے گھر کی ملازمہ کو نامزدکیاگیاتھا، گھر کی ملازمہ پر سعدشاہ کاگلا گھونٹ کر پانی میں ڈبو نے کاالزام ہے۔