گوجرانوالا(صباح نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے گوجرانوالہ میںمیں کورونا کے 24 کیسز سامنے آنے کے بعد4 سرکاری اور نجی اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں 164 طلبہ و طالبات کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے گئے تھے، جن میں 24 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔جن بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص
ہوئی ہے ان میں گورنمنٹ پبلک اسکول وزیر آباد کے5، گورنمنٹ ہائی اسکول سوہدرہ کے 5، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوہدرہ کے طالبعلم اور ایک اور نجی اسکول کے 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں کیسز سامنے آئے ہیں وہاں ڈس انفیکشن کیا جائے گا اس کے علاوہ ایس او پیز مزید سخت کردیے گئے۔