تعلیمی اداروں کےکھلتے ہی کیسز میں اضافےنے خطرے کی گھنٹی بجادی

413

تعلیمی اداروں کےکھلتے ہی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافےنے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جبکہ طلبہ اور عملے کے متاثر ہونے پر چاروں صوبوں میں کئی تعلیمی ادارے بند کروادئیے گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں اسکول کھلنے کے بعد 32 بچوں اور 2 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ  سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد 89 بچوں اور ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے بطابق  بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کوئٹہ، ژوب، گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں 10 اسکول اور ایک یونیورسٹی بند کر دی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 13 اساتذہ میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ٹانک اور مالاکنڈ کے 2 اسکولوں میں کلاس رومز کورونا خطرے کی وجہ سے بند کر دیے جبکہ دیر بالا کے نجی اسکول سے بھی 2 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 272، سندھ میں1 لاکھ 33 ہزار 362، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 412، اسلام آباد میں 16 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔