لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سزا سرعام ہو تو اس کے اثرات زیادہ ہوں گے.
امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے لاہور میں مجاہد ملت سیمینار سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ماضی کی پالیسی کو ہی جاری رکھا، حکومت نے تبدیلی کا وعدہ کیا ، لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ نوجوانوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے.
سراج الحق نے کہا کہ موٹروے واقعے کے بعد بھی اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں، اگر سزا سرعام ہو تو اس کےاثرات زیادہ ہوں گے.
امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا میں ملوث مجرموں کیلیےبھی پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، بند کمرے میں اندھیرے میں سزا دینے سے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑتا.