‘پاک افغان، ایران بارڈر پر 18 بازار بنانے کا فیصلہ’

795

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نےکہا ہےکہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کے قریب مجموعی طور پر 18 مارکیٹیں بنائی جائیں گی۔

جسارت نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

 

SAMAA - Pakistan to establish three markets along borders with Afghanistan,  Iran

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کی سرحد کے ساتھ 12 اور ایرانی بارڈر کے ساتھ 6 مارکیٹیں بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایران کی سرحد کے ساتھ تین اور افغان بارڈر پر ایک مارکیٹ بنائی جائیں گی جبکہ آئندہ سال فروری میں چاروں مارکیٹوں میں کاروبار شروع ہو جائے گا۔

عمران خان کی جانب سےاس  اقدام کا مطلب سرحد کے قریب مقیم افراد کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔