جونئیر ہاکی گول کیپر کا ٹریننگ کیمپ 25ستمبر کو شروع ہوگا

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 21 سے 30 جنوری ڈھاکا،بنگلادیش میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔جدید سائنسی طریقے پر گول کیپرز کو ٹرینگ کے لئے قومی فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔اولمپین ناصر احمد (پی آئی اے) گول کیپرز ٹرینر ہونگے اوراولمپین خواجہ محمد جنید کواڈینینشن کریں گے۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی سفارش پر خالد سجاد کھوکھر نے کیمپ کیلیے 7 گول کیپرزجن میں وقار یونس ( واپڈا). عبد اللہ اشتیاق (ایم پی سی ایل). اکمل حسین( واپڈا). نعمان( کے پی کے) امجد علی اور منیب الرحمن( ایس ایس جی سی) جبلہ. شیخ عبد اللہ کا تعلق سندھ سے ہے کی منظوری دی ہے۔