اسحاق ڈار کے والد پر بیان قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

325

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں وزیراعظم کا بیان قابل مذمت ہے، پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینروالی چھوٹی ذہنیت اور دماغ کی گندگی کی عکاسی ہے ،اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں گھٹیا بات آپ جیسا شخص ہی کر سکتا ہے کس کے والد کون تھے ؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے، عمران خان کی طرح اسحاق ڈار نے عوام کا اربوں کا آٹا چوری کر کے عوام کو بھوکا
نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام بنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے، عمران خان اقتدار کے نشے میں جو مرضی کریں لیکن آئین اور عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایا گیا ہے جو خود والد نہ بن سکا۔میاں شریف جیسے باکردار، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکھیں ۔