بہاولپور : زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر لڑکی نے خود کشی کرلی

356

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور میں مبینہ زیادتی کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کرلی۔لڑکی کی خودکشی کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ متعلقہ تھانیدار اورچوکی انچارج کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے واقعے کے نوٹس لیتے ہوئے مقامی ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا ہے۔زیادتی کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کے والد نے الزام عایدہے کہ اس کی بیٹی سے گزشتہ روز ایک ملزم نے زیادتی کی تھی، مقدمے کے لیے وہ تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی، جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنی جان لے لی۔