ٹھٹھہ، اینٹی کرپشن ٹیم کا اینیمل ہسبنڈری کے دفتر پر چھاپا، تین سال کا ریکارڈ ضبط

237

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن ٹیم کا اینیمل ہسبنڈری کے دفتر پر چھاپا، سال 2017ء اور 2019ء کا ریکارڈ ضبط کرلیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ ملک نذیر احمد اور تھرڈ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر علی تھری کی سربراہی میں مکلی پر اینیمل ہسبنڈری کے دفتر پر چھاپا مارکر 2017ء اور 2019ء کا تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن کا مذکورہ چھاپا عوامی شکایات ملنے پر مارا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرو سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ ملک نذیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ کارروائی تمام انکوائریوں کا حصہ ہے، ڈپارٹمنٹ کا تین سال کے ریکارڈ کو اپنے تحول میں لے لیا ہے۔