سندھ رینکنگ ٹینس، احسن صدیق کوارٹر فائنل میں داخل

228

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روزاحسن صدیق نے مینز سنگلز کے پری کوارٹر میں حیدرآباد کے بلال خان کوپہلی طویل3 سیٹ کے مقابلے میں ہرا کر اپ سیٹ کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی احسن نے بلال کو 4-5, 7-5, 10-5 اسکور سے ہرایا، انٹرنیشنل سافٹ ٹینس کھلاڑی عرج بتول نے سافٹ ٹینس لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے میں مریم شاہد کو ہرا کر فائنل مین جگہ بنا لی۔ٹورنامنٹ کے فائینلز اور اختتامی تقریب کل شام 5بجے ہوگی جس میں شجاع ادین سربراہ تقویت الایمان اسکولنگ سسٹم مہمان خسو صی ہونگے۔سندھ ٹینس ایسو سی ایشن نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے طرز پر ایک ایس ٹی آئی ماحولیاتی کمیٹی قائم کی ہے جو متعلقہ شعبے میں خدمات انجام دے گی پروین اختر کنوینر اور رئیسہ اشفاق، گل نرگس زہری سہون شریف ، ثروت اشرف میر پور خاص، سعد احمد ممبران ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی روز پاکستان ٹینس کے معروف وسابقہ کھلاڑی پودے بھی لگائیں گے۔ دیگر کھیلے گئے میچز میںمینز سنگلز کے دوسرے پری کوارٹر میں فرحان الطاف نے مصب عمیر کو، ابراہیم الطیفات نے عباد سرور کو ہرا دیا، لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبرینہ خان نے رخسار مرزا اور مریم شاہد نے یمن ملک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سافٹ ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں عباد سرور اور محمد علی، شہروز اور اسامہ سعید نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔