وزیر اعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،اسد عمر

131

کوئٹہ( آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی سربراہی میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر اکبر آسکانی، کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم میر عبدالرئوف رند، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ ،ماہ جبیں شیراں اور اعلی حکام نے مکران ڈویژن کے علاقے کیچ تربت کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی حکام اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے خطے میں خوشحالی کی نوید ہیں، سی پیک کے ان منصوبوں سے سب سے پہلے مکران ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے۔سی پیک منصوبے میں گوادر کے علاوہ بوستان اور حب میں انڈسٹریل زون بنائے جارہے ہیں جبکہ مکران میں زراعت اور خصوصا کھجور کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے خصوصی منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے اس بیلٹ میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا
اسد عمر