بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کا ایرانی فیصلے پر خیرمقدم

273
تہران: ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی پریس کانفرنس کررہے ہیں

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی جانب سے 2مراکز کے معاینے کی اجازت دینے پر خیر مقدم کیا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے ویانا میں منعقد معمول کے اجلاس میں تہران حکومت کے فیصلے کی تعریف کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران 2015ء میں 6عالمی طاقتوں سے کیے گئے سمجھوتے کے تحت جوہری تنصیبات میں آئی اے ای اے کے معاینہ کاروں کو جانے کی اجازت دیتا رہا ہے، تاہم اس نے 2مراکز کے لیے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ عالمی ایجنسی نے اپنے حالیہ جائزے میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایران نے مجوزہ مقدار سے 10 گنا زیادہ یورینیم تیار کرلی ہے۔