عدالت عظمیٰ : پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم عدم شواہد کی بنا پر بری

204

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے پولیس اہلکار لیاقت کے قتل کے ملزم مظہر بھولا کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا، 3 رکنی بینچ نے ملزم مظہر بھولا کی جانب دائر
درخواست پر سماعت کی، جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی شناختی پریڈ تک نہیں کروائی گئی، پولیس کا اپنا بندا مرا لیکن پھر بھی کیس کا بیڑا غرق کردیا گیا۔