سکھر، سیپکو کی جانب سے بجلی بندش کا اعلامیہ

120

سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی جانب سے بجلی کی بندش کا اعلامیہ، ترجمان سیپکو کے مطابق ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی رحمانی نگر گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 ستمبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سٹی، بگھیا، پیارو اور محمد شاہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی واہی پاندھی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 ستمبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی، جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گاجی شاہ I اور گاجی شاہ II فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی دادو گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 تا 20 ستمبر صبح 08 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی، جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سٹی I اور سٹی V فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔