کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں قوال امجد صابری قتل کیس میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم عاصم کیپری کی درخواست کی سماعت ، عدالت نے مجرم کے وکیل کو فوجی عدالت کی دستاویزات کے حصول کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔