حمزہ شہباز کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

343

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ ہفتہ کے روز شہباز شریف سمیت
خاندان کے افراد نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔حمزہ شہباز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جس میں ان کی اہلیہ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے جو مثبت آئی ہے۔جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔