خورشید شاہ و دیگر کیخلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں‘ نیب سکھر

192

اسلام آباد(اے پی پی) رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات ً مکمل ہو چکی ہیں۔ نیب سکھر کی جانب سے2 ہفتوں میں حتمی رپورٹ مکمل کرکے بدعنوانی کا ریفرنس تیار کرکے منظوری کے لیے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ خورشید شاہ اور دیگر کے خلاف عبوری ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں دائر کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے2 جنوری 2020ء کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے19 مارچ2020ء کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاتاہم عدالت نے کہا کہ تحقیقاتی افسر اس معاملے کی تحقیقات کر سکتا ہے۔ چیئرمین نیب نے12 مئی2020ء کو ہدایت کی کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نوٹیفکیشن معطل ہو چکاہے تاہم انویسٹی گیشن افسر کو تحقیقات جاری رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے، اس لیے تحقیقات جاری رہنی چاہیے اور اگرتحقیقاتی افسر کو ضرورت ہو تو ڈی جی اور پراسیکیوشن ڈویژن سے رہنمائی حاصل کرنا چاہیے ۔