اسلام آباد(آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جِنگ نے یہاں الوداعی ملاقات کی ہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آپکی خدمات قابل تحسین ہیں،ایم ایل ون ریل منصوبے کی منظوری کے لیے آپ کی کاوشییں ناقابل فراموش ہیں،ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،ایم ایل ون منصوبے کے ساتھ ساتھ پشاور-جلال آباد اور کوئٹہ-قندھار ریل نیٹ ورک پر کام کررہے،علاقائی ریل نیٹ ورک خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل ہو گی۔اس موقع پر چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ ہیں۔دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان محبت کا رشتہ ہے،ایم ایل ون منصوبے کی منظوری سے خوش ہوں۔پاکستان کی مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔لوگوں کو روزگار ملے گا۔