امن اور علاقائی روابط کیلیے وزیراعظم عمران خان کا وژن واضح ہے،آرمی چیف

489

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن اور علاقائی روابط کیلئے وزیراعظم کا وژن واضح ہے، اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہیں۔

پاک فوج شعبہ تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق   امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی  قیادت میں وفد نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کےنمایندہ خصوصی افغانستان محمدصادق بھی موجودتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ،غیرمشروط حمایت کےبغیرکامیاب نہیں ہوسکتاتھا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن اورعلاقائی روابط کیلیےوزیراعظم کا وژن واضح ہے، قومی طاقت کے تمام عناصر متحد ہو کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے متحد ہیں جس سے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی آئے گی۔