لاہور، تونسہ شریف کے بعد فیصل آباد میں خاتون کی آبروریزی

685

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور حکومت بری طرح ناکام، لاہور موٹر وے واقعے ، تونسہ شریف  میں زیادتی کے بعد فیصل آباد میں ایک اور خاتون کی عزت تار تار کردی گئی۔

لاہور موٹر وے واقعے کے ملزمان کی نشاندہی پر ہی اختلافات تھے کہ تونسہ شریف کا واقعہ ہوا اور اب فیصل آباد  کے جڑانوالہ علاقے میں دو افراد نے بیمار والدہ کی دوائی لینے کے بہانے لڑکی کو بلا کر حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان لڑکی کو دوائی کے بہانے بلا کر حوس کا نشانہ بنایا ، دونوں ملزمان زبیر اور اصغر کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھئیے: ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

متاثرہ لڑکی  نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے، انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے، والدہ کے علاج کے لیے وہ بھی دوائی لے جائے، جب متاثرہ لڑکی دوائی لینے گئی تو دونوں ملزمان نے حوس کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے شہر تونسہ شریف میں ایک اور خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس میں متاثرہ خاتون کو لاہور موٹر وے واقعے کے انداز میں بچوں کے سامنے آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔