شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

360

لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، عدالت نے شہباز شریف ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ کو آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز اور صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔