کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں جائداد پر قبضے کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے70 سالہ وکیل محمد یعقوب کی حالت بگڑنے پر انہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ محمد یعقوب بلوچستان ہائی کورٹ کے بار روم میں جائداد پر قبضے کے خلاف تادم مرگ بھوک بیٹھے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل متاثر ہو رہی تھی۔ متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس ان کی کو مدد نہیں کر رہی ہے بلکہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔