اسلام آباد (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے بطور جسٹس آف پیس سنتھیا رچی کی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کیلیے درخواست پر سماعت کی، معاون وکیل رحمن ملک نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالتی کارروائی رکوانے
کیلیے ہائیکورٹ سے بھی حکم امتناع کی درخواست کر رکھی ہے، دونوں درخواستوں پر عدالتوں کے آرڈر کا انتظار کر لیا جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔