ایران: سوشل میڈیا فوج کے تحویل میں دینے پر غور

508

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے رُکن نصراللہ پژمانفر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کو کافی ڈھیل دی جا چکی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ اب فوج ایران میں انٹرنیٹ کا کنٹرول سنبھال لے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں اگر سوشل میڈیا کو فوج کے حوالے کرنے کا قانون منظور ہوتا ہے تو تو ایران وہ پہلا ملک ہوگا جہاں انٹرنیٹ فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نصر اللہ کے خیال ایرانی شہریوں کے تحفظ کے لیے انٹرنیٹ کو قابو کرنا ضروری ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پارلیمان میں ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے تحت لوگوں کے لیے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر انٹرنیٹ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ نصراللہ پژمانفر ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد سے ایران کے رکن پارلیمان ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار پارلیمینٹیرین ہیں اور ملک کے قدامت پسند شیعہ علما اور فوج کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔