آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے،گاجو ملاح

140

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آصف زرداری اور فریال تالپوررہائی کمیٹی کی جانب سے نیب کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی جس میں نیب کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین میر گاجو ملاح نے کہاکہ نیب اور عمران نیازی ایک ہی شاخ ہیں آصف زرداری اور فریال کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیاجارہاہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی کے دباؤ میں کام کررہاہے نیب کو کسی اور کی کرپشن نظر نہیں آرہی حلیم عادل شیخ کراچی کو کھا گیاایسی بہت سی مثال اس
حکومت میں موجود ہے۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس نہ لیے گئے تو بڑی احتجاجی تحریک شروع کریںگے۔