وفاقی حکومت انتشارکے بیج بورہی ہے،احسن اقبال

385

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت انتشارکے بیج بورہی ہے، حکومت کی پالیسیوں سے ملک کو خطرات درپیش ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے کہ پنجاب میں بھی پولیس گردی کی جائے،پنجاب کو انتظامی طور پر مفلوج کردیا گیا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی، حکومت کراچی کی تباہی پر بھی سیاست کررہی ہے، امید تھی وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، جن کے گھر تباہ ہوئے ان کے لیے کسی پیکج کا اعلان نہیں ہوا، کورونا کے دوران بھی وفاق نے سندھ حکومت کیساتھ محاذآرائی کی۔

احسن اقبال نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے، حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے مخالفین کے خلاف نیب گردی کررہی ہے،4 چیف سیکرٹریزاور 5،5 ڈپٹی کمشنرزتبدیل ہوچکے ہیں، پانچوں آئی جیز نے عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کرنے سے انکار کردیا، کے سی آر منصوبہ پہلے ہی سی پیک میں شامل ہوچکاہے۔