وندرڈیم کیس: سپریم کورٹ کی تعمیراتی کپنی کو وکیل کرنے کی مہلت

746

اسلام آباد: لسبیلہ میں وندرڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی.

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لسبیلہ میں وندرڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی.

سماعت کے دوران نجی کمپنی نے عدالت سے کہا کہ وکیل کرنے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دیں.

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ ڈیم قومی منصوبہ ہے، روک نہیں سکتے، ڈیم کی تعمیر روکنے سےتعمیراتی لاگت بڑھ جائے گی، منصوبے کی لاگت بڑھی تو آپ ادا کریں گے، ڈیم پرکام روکنے سے10 ارب کامنصوبہ 50 ارب کاہوجائے گا.

جستس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منصوبے کی نیلامی کا عمل شفاف ہونا چاہیئے،  نیلامی میں کچھ الٹا سیدھا ہوا توکسی کو نہیں چھوڑیں گے.

بعد ازاں سپریم کورٹ نے نجی تعمیراتی کمپنی کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی.

یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے ڈیم کی تعمیری نیلامی کا طریقہ اوپن کرنے کا حکم دیا تھا، بلوچستان حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے.