عدالت عظمیٰ ‘پی ایس ایل لائیو اسٹریمننگ معاہدے سے متعلق اپیل مسترد

137

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے پی ایس ایل لائیو اسٹریمننگ معاہدے سے متعلق درخواست پر عاید رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔شکیل شیخ نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔جسٹس مشیر عالم نے اپیل پر اپنے چیمبر میں سماعت کی۔شکیل شیخ نے پی ایس ایل فائیو لائیو سٹریمننگ معاہدہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا،رجسٹرار آفس نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔