پشاور، گاڑی کی ٹکر سے بچہ کی ہلاکت،  سیکرٹری آئی ٹی کے پی گرفتار

337

پشاور (آئی این پی) پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہونے کے کیس میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹائون کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کی کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد سیکرٹری آئی ٹی مختار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حادثے کے وقت سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کار خود چلارہے تھے، جبکہ جاں بحق بچے کی عمر 6 سال تھی۔