لاڑکانہ، خود کو حساس اداروں کا  افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس اداروں کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل پولیس نے خود کو حساس اداروں کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم سجاد مستوئی کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد درخواست گزار عبدالحق بروہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سجاد مستوئی سے مزید تفتیش جاری ہے، جسے متعلقہ عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔