ایرانی صدر کی کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد بھی امریکا پر تنقید

219
تہران: صدر حسن روحانی پریس کانفرنس کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کی مخالفت نہ کرنے پر کئی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دوست ممالک کو یک طرفہ امریکی اقدامات اور پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔ امریکا کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال میں تہران پر عائد پابندیاں ختم کر دینی چاہیے تھیں،تاہم س مشکل وقت میں کسی بھی دوست ملک نے ایران کا ساتھ نہ دیا۔