ایران: زہریلی گیس کا سلنڈرپھٹنے سے 217 افراد متاثر

110

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کلورین گیس سے بھرے سلنڈروں کی منتقلی کے دوران خوف ناک دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مغربی ایران میں کلورین گیس کے سلنڈروں کو ٹرک کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان میں سے 13 افراد کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور کئی افراد بھگدڑ میں کچلے گئے۔