شیخ رشید اپوزیشن کے بجائے وزارت پر دھیان دیں، رانا ثنا اللہ

202

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپوزیشن کی فکر چھوڑ کر اپنی وزارت کی کارکردگی پر دھیان دی، غیر آئینی طریقے سے بننے والی
حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرسکتی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کے راہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ موجودہ حکومت آئینی طریقے سے نہیں بنی ہے وہ آئینی طریقے سے اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپوزیشن کی فکر چھوڑ کر اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں ان کی نااہلی سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیںاور اموات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصوف آئے روز ایک نئے منصوبے کی پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن 2برسوں میں کراچی سرکلر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جا سکی۔