ٹھٹھہ، سرکاری گوداموں میں پڑی گندم برسات کی نذر

122

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) آٹے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ، ٹھٹھہ اور سجاول کے سرکاری گوداموں میں پڑی کروڑوں روپے کی گندم برسات کی نذر ہورہی ہے۔ حالیہ برساتوں کی باعث ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں میں برسات کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہوا ہے، جس میں محکمہ خوراک کے سرکاری گودام بھی شامل ہیں، آٹے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے مگر محکمہ خوراک کی نااہلی کی وجہ سے گوداموں میں پڑی کروڑوں روپے کی گندم برسات کی نذر ہورہی ہے۔ گندم میں برسات کے پانی کی وجہ سے کیڑے بھی پیدا ہوگئے ہیں مگر محکمہ خوراک نے گندم کی دیکھ بھال کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ سرکاری گوداموں کی چھتیں بھی زبوں حالی کا شکار ہوگئی ہیں اور کروڑوں روپے کی گندم آسمان تلے تباہ ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر علی محمد لغاری کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو لیٹر بھی لکھا تھا مگر کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔