مشرقی شام میں فضائی حملہ16 ایران نواز جنگجو مارے گئے

332

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران نواز ملیشیا کے 16 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق فضائی حملے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے کیے۔ حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی بشار حکومت نے وسطی صوبے حمص میں فوجی اڈے پر میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرقی شہر میادین کے نواح میں قلعہ رحبہ میں ایران نواز عراقی ملیشیا حزب اللہ کے 7جنگجو نشانہ بنے،جب کہ عراقی سرحد کے نزدیک بوکمال شہر میں 9جنگجو ہلاک ہوئے۔ 24 چوبیس گھنٹے میں اسرائیل کا شام میں یہ دوسرا اور رواں ہفتے میں تیسرا حملہ تھا۔