عالمی برادری کشمیر میں مظالم کیخلاف کردار ادا کرے، شیریں مزاری

143

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کرے، ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہماری وزارت مؤثر قانون سازی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملک میں انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کے موضوع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں
ڈونرز، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں ، سفارتکاروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شر کت کی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کیخلاف عالمی براداری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کشمیر کے حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کے خصوصی مینڈیٹ رکھنے والوں کو 27 خطوط لکھ چکے ہیں جن میں کشمیر کے مسئلے پر روشنی ڈالی گئی۔