کوئٹہ ،لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے  سماعت دوسرے روزبھی جاری

117

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے قائم کمیشن کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی، سماعت کے دوران 4 لاپتا افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔کوئٹہ میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی، کمیشن کی سربراہی سابق جج بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کر رہے ہیں، کمیشن میں گزشتہ روز12لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی، سماعت کے موقع پر اہل خانہ کی جانب سے 4لاپتا افراد کے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق کی گئی، گھروں کو پہنچنے والے چاروں لاپتا افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے، کمیشن کی جانب سے لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت12ستمبر تک جاری رہے گی۔